9 نومبر، 2022، 4:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84937593
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی جڑیں ہیں: ایرانی مندوب

تہران۔ ارنا- پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام سلامتی اور استحکام علاقائی ممالک میں قیام سلامتی کے برابر ہے لیکن امریکہ اور اس کے بعض ساتھ دینے والے خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی جڑیں ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین قاسمی قمی" جو پاکستانی حکام سے مشاورت کیلئے اسلام کا دورہ کیا ہے، نے آج ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے دورہ پاکستان کے موقع پر اس ملک کے حکام سے ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں قیام سلامتی اور استحکام علاقائی ممالک میں قیام سلامتی کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امریکہ اور اس کے بعض ساتھ دینے والے خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی جڑیں ہیں۔

ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ کے مشیر اور اس ملک کے سرحدی علاقوں کے صوبائی وزیر سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور ایک ایسا وقت پاکستان کا دورہ کرتے ہیں جب ان کے پاکستانی ہم منصب نے 18 اکتوبر کو ایران کا دورہ کرتے ہوئے ایرانی حکام بشمول وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .